کوہاٹ ،بیوٹیفیکیشن سکیم فیز 1 کے کام ابھی تک مکمل نہ ہوسکے

کوہاٹ ،بیوٹیفیکیشن سکیم فیز 1 کے کام ابھی تک مکمل نہ ہوسکے

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ بیوٹیفیکیشن سکیم فیزI کے ادھورے کام مہینوں گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکے کوھاٹ میں تین داخلی دروازوں اور دو پرانے دروازوں کی تعمیر اور آرائش کے لیے مختص فنڈ کا بڑا حصہ استعمال نامکمل سکیمیں ضلعی انتظامیہ کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئیں تفصیلات کے مطابق کوھاٹ شہر میں داخلے کے لیے تین مقامات پر نئے داخلی دروازوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تاریخی شاہ فیصل گیٹ اور تحصیل گیٹ کی تزئین و آرائش کے لیے مجموعی طور پر 2 کروڑ 62 لاکھ 94 ہزار کا فنڈ منظور ہوا تھا جس میں سے جون 2017 تک 2 کروڑ 39 لاکھ اور 25 ہزار تک کی کنٹریکٹر کو ادائیگی بھی کر دی گئی ہے مگر افسوس تاحال شاہ فیصل اور تحصیل گیٹ کی تزئین و آرائش پر کام کا آغاز تک نہ ہو سکا جبکہ اس سکیم کی تکمیل کی مدت 30 اگست 2017 تھی مگر سات مہینوں سے زائد گزرنے کے باوجود تاحال یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے شہریوں نے خطیر رقم سے مکمل ہونے والے اور بقایا کام کو فوری مکمل کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت اور محکمہ اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ سکیم میں تاخیر اور اس تاخیر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کوھاٹ شہر کے تاریخی دروازوں شاہ فیصل گیٹ اور تحصیل گیٹ پر فوری کام شروع کریں ٹھیکیدار کو کی جانے والی ادائیگی کی بھی جانچ پڑتال کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے