سخاکوٹ میں شرح خواندگی بڑھانے کے حوالے سے آگاہی واک

سخاکوٹ میں شرح خواندگی بڑھانے کے حوالے سے آگاہی واک

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) گورنمنٹ پرائمری سکول پیر محمودشاہ بانڈہ سخاکوٹ کے زیر اہتمام شرح خواندگی بڑھانے کے حوالے سے داخلہ اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں این سی ایچ ڈی کے مرکز کواڈنیٹر پیر شاہ خالد، ناظم وی سی سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی، نائب ناظم خانگھڑی عالمزیب خان، نائب ناظم الیفے کلے خالد خان، ہیڈٹیچر انورشاہ، پی ٹی سی کمیٹی کے چےئرمین پیر سلیمان شاہ، کونسلر سید کریم ، طلباء کے والدین اور سکول ہذا کے طلبا واساتذہ کرام نے شرکت کی۔ واک میں طلباء نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈ اتھا رکھے تھے جس پر حصول تعلیم کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔اس موقع پر سکول ہذا کے ہیڈ ٹیچر انورشاہ نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہوجائیں صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اورصو بائی حکومت تعلیم پر بھر پور توجہ دے رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے