بونیر میں آل کوارڈنیشن کونسل کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

بونیر میں آل کوارڈنیشن کونسل کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل کو آرڈینیشن کونسل کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین نے اپنے پانچ مطالبات تائم سکیل ۔2017 ایکٹ کاخاتمہ ۔سکول بیسڈ پالیسی کا خاتمہ ۔ہاوس رینٹ میں 60 فیصد اضافہ اور 7.50 فیصد ایڈہاک ریلیف ملازمین کے بنیادی تنحواہوں میں ضم کرنے کے لئے گو رنمنٹ سینٹئل ماڈل سکول ڈگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔اور سکول سے پریس کلب تک واک کیا ۔بونیرپریس کلب کے سامنے احتجاجی اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر فضل غفار ۔صوبائی صدر شاہدتاجک ۔صاحب ذادہ ۔سجاد یوسفزئی ۔ہدایت اللہ ۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے صوبائی صدر پیر گلالی شاہ ۔ایپکا بونیر کے صدر وزیر ذادہ ،جنرل سیکرٹری نسیم الحق چعرزئی ۔درجہ چہارم کے صدر زرمینوش خان ۔تنظیم اساتذہ کے صدر لیاقت حسین باچا۔ایپٹا کے صدر عمرسیاب ۔ملگری استاذان کے صدر راز محمد ۔اور نگزیب عقاب نے کہا کہ سرکاری ملازمین موجودہ حالات میں انتہائی مشکل دور سے گرزرہی ہیں ۔صوبائی حکومت ملازمین کو مراعات دینے کی بجائے ان سے مراعات واپس لے رہی ہیں ۔مگر ہم کسی صورت اپنے جائیز مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔انہوں نے صوبائی اور مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اور ممبران اسمبلی کے مراعات میں کئی ہزار گنا اضافہ کیا جاتا ہے ۔مگر سرکاری ملازمین کو دینے کے لئے خزانہ خالی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمار ا کسی بھی سیاسی جماعت سے کو ئی ہمدردی نہیں ہیں ۔ہم سرکاری ملازمین ریاست کے ملازم ہیں ۔اگر موجودہ صوبائی حکومت نے ہمارے جائیز مطالبات تسلیم نہ کئے تو صوبہ بھر کے ہزاروں نہیں لاکھوں ملازمین 25 اپریل کو اسلام اباد میں دھرنا دیں گے ۔