بونیر میں ٹی ایم اے کی سہ ماہی صفائی مہم ،آگاہی واک کا اہتمام

بونیر میں ٹی ایم اے کی سہ ماہی صفائی مہم ،آگاہی واک کا اہتمام

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل گاگرہ اور ٹی ایم اے سٹاف کے مشترکہ تعاون سے سہ ماہی صفائی مہم کے سلسلے میں بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں ایک اگاہی واک کا انعقادکیا گیا ۔واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر غواص ۔تحصیل ناظم سید سالار جہان باچا ۔اے اے سی گاگرہ لطیف الرحمان ۔ٹی ایم اوفیاض خان او ر سکول کے بچوں نے شرکت کی ۔واک کے شرکاء نے صفائی سے متعلق بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر سہ ماہی صفائی مہم کے بارے میں نعرے درج تھے ۔شرکاء نے ڈگر کالج سے سواڑی بازار کے اخر تک واک کیا ۔واک کے اختتام پر تحصیل ناظم سید سالار جہان باچانے کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔سہ ماہی صفائی مہم کے دوران سواڑی بازار کو سرسبز سواڑی میں تبدیل کرنے کے لئے انتظامات اخری مراخل میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے گاگرہ کی جانب سے سواڑی بازار سمیت دیگر بازاروں میں کوڑا کرکٹ کو ٹکانے لگانے کے لئے عملہ اور ٹریکٹر ٹرالی کا انتظام کیا گیا ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر بازار سے کوڑاکرکٹ کو مخصوص ڈمپنگ سائیڈ پر لے جایا جاتاہیں ۔سرسبز سواڑی بنانے کے لئے دکانداران اپنے اپنے کاروباری مراکز کے سامنے پھولوں کے گملے لگائیں گے ۔چناڑ پل تک پنٹنگ کی جائی گی ۔اور اس کو کشادہ کیا جائے گا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سہ ماہی صفائی مہم کے مقابلوں میں ٹاپ تھری میں جگہ حاصل کرے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے