پورن کے پہاڑی علاقے کڈونہ میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی

پورن کے پہاڑی علاقے کڈونہ میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی

پورن(نامہ نگار)پورن کے پہاڑی علاقے کڈونہ میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی دیکھتے ہی دیکھتے 4کمروں پر مشتمل حجرہ دکان سمیت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تیز بارش کے دوران محمد زادہ ساکن کڈونہ کے گھر میں آسمانی بجلی گر گئی جس کیوجہ سے4کمروں پر مشتمل حجرہ دکان سمیت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا متاثرہ شخص محمد زادہ کے مطابق حجرہ سمیت دکان میں لاکھوں مالیت کا سامان موجود تھا جو آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے مالک مکان کے مطابق تقریباََ25سے30لاکھ تک کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے انہوں نے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جمع پونجی دکان اور حجرہ کی تباہی کی صورت ختم ہوگئی لہٰذا حکومت مالی مدد کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے