کوہاٹ ،ایس ایف کا ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوہاٹ ،ایس ایف کا ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیئرمین عدنان خان‘ صدر شہنشاہ‘ کابینہ کے اراکین اسداللہ اور سبحان الدین کی قیات میں کوھاٹ ٹریفک پولیس کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ‘ مظاہرین نے بنوں گیٹ پولیس چوکی کے سامنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور ٹریفک پولیس کی غنڈہ گردی کی خلاف نعرے لگا رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ کوھاٹ ٹریفک پولیس پروفیسرز اور طلباء سے ہتھک آمیز رویہ اپنائے رکھتی ہے اور مجرموں کی طرح سلوک کرتی ہے جس کی ہم ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوھاٹ ٹریفک پولیس سے عوام کی جس طرح سے توقعات وابستہ ہیں ان پر پورا نہیں اتر رہی ہے ان کا شرفاء کے ساتھ لہجہ انتہائی سخت ہوتا ہے اور غریب لوگوں پر تو ایسے چڑھ دوڑتے ہیں جس طرح اسرائیلی فلسطینی نہتے مسلمانوں پر‘ بعد ازاں پولیس تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او محمد علی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئے مذاکرات میں پولیس کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ سکول اور کالج کے اوقات میں طلباء سے خصوصی رعایت رکھی جائے گی اور بنوں روڈ پر قائم شاہین چیک پوسٹ کے عملے کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے