بونیر ،ترقیاتی منصوبے ای ٹینڈر کے ذریعے کنٹریکٹر کو دیئے گئے
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسل مندنڑ نے تحصیل کونسل سالانہ اے ڈی پی اور وزیر اعلی خصوصی فنڈ کے ساڑھے پانچ کروڑ کے ترقیاتی منصوبے ای ٹینڈر کے ذریعے سب سے کم بولی دینے والے گور نمنٹ کنٹریکٹر ز کو دے دئے ۔اس موقع پر ٹی ایم او مندنڑ زاہد علی ،تحصیل ناظم ڈاکٹر عمر حیات ،نائب ناظم اشتر خان کونسل کے ممبران اور ٹی ایم اے سٹاف بھی موجود تھے ۔سال 2017/18 کے لئے ترقیاتی منصوبوں میں گلی کوچے ۔واٹر سپلائی سکیمز اور دیگر عوامی منصوبے شامل تھے ۔اس موقع پر تحصیل ناظم اور ٹی ایم او نے گور نمنٹ کنٹریکٹرز سے کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوام کے لئے ہوتے ہیں ۔ان منصوبوں کی معیار اور مقدار پر کسی کے ساتھ کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔کنٹریکٹرز مقررہ وقت کے اندر اندر ان منصوبوں کو مکمل کرے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ای ٹینڈرنگ کا جو شفاف نظام رائیج کیا ہے اس میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔تمام ترقیاتی منصوبے جی پی ایس کے ذریعے چیک کئے جاتے ہیں ۔