ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے اعزاز میں تقریب

ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی مردان محمد عالم شنواری نے تبدیل ہونے والے ڈی پی اوزڈاکٹر میاں سعید احمد، قاسم علی خان کی الوداعی اورنو تعینات ڈی پی او ز محمدخرم رشید اور شہزاد ندیم بخاری کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام پولیس کلب پولیس لائنز مردان میں کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی مردان نے تبدیل ہونے والے ڈی پی اوز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کے لئے ان کی خدمات مثالی ہیں اوران کی سربراہی میں پولیس کی کارکردگی مثالی رہی ہے، قیام امن اور جرائم پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کئے جو کہ قابل تحسین ہے، جرائم کے سد باب کیلئے ان کا کردار کلیدی رہا ہے اس موقع پر تبدیل ہونے والے ڈپی اوز نے مردان ریجن پولیس کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ۔ان کے خدمات کے اعتراف میں ڈی ائی جی مردان نے ان کو اعزازی شیلڈ اور توصیفی اسناد و تحائف سے نوازہ ۔اس موقع پر ڈی پی اوز مردان ،صوابی ،نوشہرہ اور چارسدہ ،چاروں اضلاع کے ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز و دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے ۔