ڈیرہ ،سکول میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت جل گیا

ڈیرہ ،سکول میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت جل گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبرتین میں سکول ٹائم کے دوران آسمانی بجلی درخت پر گرنے سے درخت جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ طلباء وسٹاف معجزانہ طور پر محفوظ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقعہ ہو گئی،بارش کے دوران آسمانی بجلی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر تین کے درخت پر گر گئی جس سے درخت جل کر خاکستر ہوگیا تاہم طلباء اور سٹاف معجزانہ طور پر محفوظ رہے بارش سے ڈیال روڈ کے علاقوں سی آر بی سی فیڈر اور مندھراں فیڈر پر بجلی پانچ گھنٹے غائب رہی جسکی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے