پٹہکہ،2مختلف ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق15شدید زخمی

پٹہکہ،2مختلف ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق15شدید زخمی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پٹہکہ کوسٹر اور جیپ میں خوفناک تصادم 2افراد جاں بحق جبکہ13 افرادزخمی ہو گے تصادم نیلم سے آنے والی کوسٹراور مظفرآباد سے نیلم جانے والی جیب کے درمیان پٹہکہ بازار کے قریپ پل پر ہوا کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث جیب سے ٹکرانے سے دونوں گاڑیاں سڑک پر ہی الٹ گئیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل انتظامیہ ،پاک آرمی کے نوجوان ،مقامی پولیس ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پٹہکہ کے رضاکاروں سمیت عوام کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جاں بحق افراد کو آرمی کی ہیوی مشنری کی مدد سے نکالا تفصیلات کے مطابق اٹھمقام سے مظفرآباد آنے والی کوسٹر نمبرR1077مظفرآباد سے کٹھہ چوگلی جانے والی جیب نمبرA435کے درمیان پٹہکہ بازار کے قریب پل پر ٹکرانے سے خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد عبدالعزیزولد خواجہ اکبر ،ہارون یعقوب ولد محمد یعقوب جاں بحق جبکہ ڈرائیور ظفیر ولد بلور خان ،ڈرائیور امتیاز ولد فاروق ،عائشہ دختر جہانگیر،روبینہ بی بی زوجہ نسیم ،سمندرہ بی بی زوجہ جہانگیر ،منیر ولد گل حسن ،معظم دین ولد نامعلوم ،یونس ولد یوسف ،ریاض ولد گلفراز،فیروز ولد جان محمد،سعدیہ بی بی زوجہ نسیم ،نقاش ولد نسیم ،ولائت خان ولد یعقوب ساکنہ دیواریاں شامل ہیں حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس نے جیب کو رگڑا دے ڈالا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار پٹہکہ ہارون اعوان ،نائب تحصیلدار راجہ فرخ قدوس ،چوکی پولیس پٹہکہ کے انچارج سید وجاہت کاظمی ،پاک فوج کے جوان ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سمیت عوام کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جاں بحق افراد کو آرمی کی ہیوی مشنری کی مدد سے نکالا زخمیوں کو فوری طور پر بی ایچ یو پٹہکہ لایا گیا فسٹ ایڈ کے بعد تمام زخمیوں کو مظفرآباد سی ایم ایچ روانہ کر دیا گیا شدید تصادم سے کوسٹر کی ٹکر سے جیپ بھی مظفرآباد کی سمت مڑ گئی کوسٹر کے نیچے آئے افراد کو بڑی مشکل سے نکالا عینی شاہدین کے مطابق کوسٹر تیز رفتار تھی جس کی بریک فیل تھی کنٹرول نہ ہونے کے باعث جیب سے ٹکرا کر دونوں گاڑیاں سڑک پر ہی الٹ گئیں ۔دریں اثناء ایک اور واقع میں ہڑیالہ گجراں سے گڑھی دوپٹہ آنے والی کار کٹھ گجراں کے مقام پر موڑ کا ٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں چار خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق۔ جب کے دو شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق ہڑیالہ گجراں سے گڑھی دوپٹہ آنے والی کار نمبر 2900کٹھ گجراں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈائیور سے بے قابو ہو کرسو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ڈائیور ظہیر والد ممتاز ساکنہ ، پروین بی بی زوجہ خانی زمان ساکنہ مالسی بالا ثمینہ بی بی زوجہ ریاض ساکنہ ڈیری ٹھوٹھ شہناز بی بی زوجہ جانداز ساکنہ ڈیر ٹھوٹھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسے جب کہ شدید زخمی محمودہ بی بی زوجہ ضمیر مغل ساکنہ مالسی بالا اور غزالہ زوجہ علی کو شدید زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال مظفرآبادمنتقل کر دیا گیا حادثہ کی اطلاح ملتے ہی گڑھی دوپٹہ پولیس کے انسپکٹر ایس ایچ او اشتیاق گیلانی ،ایڈیشنل ایس ایچ او ، تفتیشی افسر چوہدری یونس ، تفتیشی افسر اقبال ،ڈی ایس پی یونس میر سمیت دیگر نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے شدید بارش میں لاشوں اور زخمیوں کو ریسیکو کیا ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر