پے اینڈ پروٹیکشن بل کا فیصلہ اساتذہ کی جیت ہے،احسان الہٰی

پے اینڈ پروٹیکشن بل کا فیصلہ اساتذہ کی جیت ہے،احسان الہٰی

جہلم(نامہ نگار)ایک طویل جدوجہد کے بعد بالآخرپے اینڈ سروس پروٹیکشن کیس کا فیصلہ اساتذہ کے حق میں ہوگیا۔یہ پنجاب بھر کے سال 2000کے بعد بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری اور جیت ہے۔ہم نے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجا ب کے پلیٹ فارم سے ایک طویل عرصہ تک اس سلسلے میں جدو جہد کی ۔آج اللہ تعالیٰ کے کرم اور ماں باپ کی دعاؤں سے ہمیں یہ عظیم کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری احسان الٰہی شاکر نے عدالت سے پے اینڈسروس پروٹیکشن کیس کے اس عظیم فیصلے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں چودھری محمد صفدر،عبدالرزاق خان نیازی،ملک امجد محمود،محمد رمضان ،گلزار حسین شاہد،محمد افضل مغل،میاں محمد ادریس، محمدعامر بوٹا، چودھری راشد محمود، محمد اشفاق حیدراور دیگر رہنماؤں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ہم سب نے اس کیس کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے سپورٹننگ پیپرز کے حصول کے لیے جو محنت کی اس کا آج ہمیں صلہ مل گیا ہے۔احسان الٰہی شاکر نے مزید کہا کہ میں اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضورسجدہ شکر ادا کرتا ہوں اور پنجاب بھر کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتاہوں ۔

Ba

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر