مظفرآباد،نیشنل پروگرام ای پی آئی کی جانب سے ڈی جی صحت کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مظفرآباد،نیشنل پروگرام ای پی آئی کی جانب سے ڈی جی صحت کے اعزاز میں الوداعی ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)نیشنل پروگرام ای پی آئی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر بشیر چوہدری کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی تقریب کی صدارت پرونیشنل پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کی مہمان خصوصی ڈاکٹر بشیر چوہدری تھے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور نگزیب مغل ،ڈاکٹر مسعود بخاری ،ڈاکٹر شازیہ،ڈاکٹر گوہر ،ڈاکٹر اصغرعلی ،ڈاکٹر عبدالستار ،ڈاکٹر احتشام ،ڈاکٹر نواب ،ڈاکٹر عمر ،جاوید احمد ،سردارشوکت سمیت ڈاکٹرز ای پی آئی سٹاف کی کیثرتعداد میں شرکت کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشیر چوہدری نے ای پی آئی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے الوداعی تقریب کا انعقاد کرکے اعزاز بخشا ہے صدر تقریب پرونیشنل پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر بشریٰ شمس ،ڈاکٹر بشیر چوہدری کی محکمہ صحت عامہ کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا اس موقع پر ڈاکٹر بشیر چوہدری کو خدمات پر انہیں تحائف پیش کیے گئے۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر