وزارت مذہبی امورنے حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

وزارت مذہبی امورنے حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کیلئے ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرہند شریف، انڈیا میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 23اپریل، 2018 ؁ء تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000/-)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات05 تا 12نومبر ، 2018 ؁ء تک سرہند شریف ، بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق 200پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 11مئی ،2018 ؁ء کو دِن 11بجے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے200زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ؍ہدایات درخواست فارم اوروزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ پرانے فارموں پر بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر