مسلم لیگ(ن)کی حکومت بجٹ ضرور پیش کرے گی،رانا افضل

مسلم لیگ(ن)کی حکومت بجٹ ضرور پیش کرے گی،رانا افضل

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرِ مملکت برائے خرانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات درست نہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت بجٹ ضرور پیش کرے گی،ہم تو ایک ذمہ دارانہ طریقے سے ایکٹ کر رہے ہیں اور حزبِ مخالف کو یقین دلایا ہے کہ انھیں بجٹ کے اعداد و شمار فراہم کیے جا سکتے ہیں اگر ان کو کسی چیز پر اعتراض ہے تو اسے بھی دور کریں گے، اپوزیشن کے یہ بیانات محض سیاسی مقاصد کیلئے ہیں،دیکھیں اپوزیشن کے کوئی تحفظات نہیں ہیں، وہ صرف پولیٹیکل پوائنٹس اسکورنگ کر رہے ہیں کہ یہ اسمبلی بجٹ کیوں پاس کرے گی۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا افضل نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت بجٹ ضروری پیش کرے گی۔ہم تو ایک ذمہ دارانہ طریقے سے ایکٹ کر رہے ہیں اور ہم نے حزبِ مخالف کو یقین دلایا ہے کہ انھیں بجٹ کے اعداد و شمار فراہم کیے جا سکتے ہیں اور اگر ان کو کسی چیز پر اعتراض ہے تو اسے بھی دور کریں گے۔ لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک نئی حکومت آئے اور وہ آتے ہی بجٹ کے لیے تیاری شروع کرے؟ تو ہم بجٹ ضرور پیش کریں گے اور اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے پیش کریں گے۔حزبِ مخالف کی جماعت تحریکِ انصاف کا موقف ہے کہ جولائی میں ہونے والے انتخابات کے بعد بننے والی حکومت کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ترجحیات کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرسکے۔تاہم حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اقتدار کے آخری سال کے دوران بجٹ پیش کر کے ایک اقتصادی راہ متعین کرنا چاہتی ہے اور آئندہ منتخب حکومت اپنے طور پر اس میں رد و بدل کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اپوزیشن کے یہ بیانات محض سیاسی مقاصد کے لیے ہیں۔دیکھیں اپوزیشن کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ وہ صرف پولیٹیکل پوائنٹس اسکورنگ کر رہے ہیں کہ یہ اسمبلی بجٹ کیوں پاس کرے گی۔

رانا افضل

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر