کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 5 خیابان محافظ علی مسجد کے قریب ایک نجی ہوٹل کے گارڈ نے ویٹر میں تلخ کلامی کے بعد پاوں پر گولی مار دی زخمی ویٹر کی شناخت اسپتال میں 25 سالہ محمد حنیف کے نام سے کی گئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد فرار گارڈ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔دوسری جانب کورنگی پولیس نے غریب نواز اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنل جنید اور محمد علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لانڈھی تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ملزمان اسٹریٹ کرائم کی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے جن کے خلاد مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاہے

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر