الکاسر گروپ کا بلاک چین پلیٹ فارم پر ہیرے کی تجارت کا آغاز

الکاسر گروپ کا بلاک چین پلیٹ فارم پر ہیرے کی تجارت کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(پ ر)دبئی میں قائم الکاسر گروپ نے بلاک چین پلیٹ فارم پر اپنے تین ہیروں کے اثاثوں کو فروخت کے لئے پیش کرکے ہیروں کی تجارت کا آغاز کردیا۔الکاسر جیولری ٹریڈنگ اور الکاسرپورٹل جو کہ عزت ماٰب شیخ احمد بن عبید المختوم کے نجی دفتر کے تحت بننے والے جائنٹ وینچر کا حصہ ہیں، اعلان کیا کہ دنیا میں پہلی بار جدت سے مزین ہیروں کی تجارت کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا۔الکاسر گروپ عزت ماٰب شیخ احمد بن عبید ا لمختوم کے نجی دفتر اوربھارتی پراپرٹی ڈولپر اور ڈائریکٹر الکاسر گروپ ڈاکٹر لکھن پال کے مابین جائنٹ وینچر ہے۔اس ضمن میں دبئی میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر لکھن پال نے کہا ’’ حالیہ عرصے میں بلاک چین ٹیکنالوجی لوگوں، مالیاتی اداروں اور حکومتوں میں بہت مقبول ہوئی ہے۔بلاک چین میں پیش کئے جانے ہیروں کے تین اثاثے آئی جی آئی سرٹیفائیڈ ہیں ۔حقیقی ہیرے الماس، ال حقیک اور الفلاح مثالی اثاثہ ہیں جنہیں آرام سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور ان کی قدر کا تخمینہ بھی وقت سے بڑھتا ہے۔ہیرے بلاک اثاثوں کے لئے بہترین ہیں کیونکہ انہیں اربوں سال لگتے ہیں اپنی موجودہ شکل میں آنے میں، صدیوں ان کی قدر کا درست تخمینہ لگایا جاتا رہا ہے اور انہیں آسانی اور محفوظ طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتا ہے۔ تینوں بلاک چین اثاثے کچھ اس طرح سے تخلیق کئے گئے ہیں کہ یہ سیکورٹی کی ضرورت اور ڈیجیٹل کرنسی کے بڑھتے استعمال کے مطابق ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا پہلی بار ہونے جارہا ہے کہ یہ اثاثے دنیا بھر کے ایک ہزار اسٹورز پر بیک وقت فروخت کے لیے موجود ہونگے، کیونکہ کمپنی دنیا میں ایک ہزار اسٹورز کھولنے کا حتمی ارادہ رکھتی ہے۔