الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 85 بلدیاتی نشستوں کو خالی قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 85 بلدیاتی نشستوں کو خالی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 85 بلدیاتی نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ نشستیں منتخب اراکین کے استعفوں، وفات یا دیگر وجوہات کی بناء پر خالی قرار دی گئی ہیں۔ ان میں بہاولپور، چکوال اور چنیوٹ کی ایک ایک، فیصل آباد کی 20، گوجرانوالہ 2، گجرات 5، جھنگ 3، جہلم 2، قصور ایک، لاہور 14، لیہ 3، منڈی بہاؤالدین 4، میانوالی 4، ملتان 5، نارووال 2، اوکاڑہ 3، رحیم یار خان 1، راولپنڈی 6، سرگودھا 2، شیخوپورہ 1، سیالکوٹ 2 اور وہاڑی کی 2 نشستیں شامل ہیں