سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز لندن روانگی کےلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتطامات کیے گئے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے، نواز شریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔
ٹکٹ کے مطابق شریف فیملی نے واپسی کیلئے بائیس اپریل کی بکنگ کرائی ہے۔