دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم لندن پہنچ گئے

دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم لندن پہنچ گئے
دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم لندن پہنچ گئے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) دولت مشترکہ (کامن ویلتھ) کانفرنس 2018 میں شرکت کےلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے۔

لندن آمد پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس اور برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ پیرے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دولت مشترکہ کانفرنس آج سے شروع ہورہی ہے جو 20 اپریل تک جاری رہے گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25ویں دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ایگزیکٹو اور ریٹریٹ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

اس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی برطانوی ملکہ الزبتھ، پرنس آف ویلز اور برطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اجلاس سے دولت مشترکہ سربراہان کو باہمی تعاون کا موقع ملے گا۔

اجلاس میں شرکت سے پاکستان میں دستیاب مواقع اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر سامنے لانے میں بھی معاونت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے بانی ارکان میں سے ایک ہے، اس وقت اس کے ارکان کی تعداد 53 ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد