نواز کی لند ن سے واپسی یقینی بنانا ہو گی ،اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے:فواد چوہدری

نواز کی لند ن سے واپسی یقینی بنانا ہو گی ،اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں ...
نواز کی لند ن سے واپسی یقینی بنانا ہو گی ،اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے:فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے، اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے سلسلے میں لندن روانہ ہوئے ہیں جس پر تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے احتساب کا عمل متاثر نہ ہو اور نہ مرکزی ملزم فرار ہو، جب کہ ان کے سمدھی بھی بیماری کی آڑ میں بیرون ملک میں ہیں۔

فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اس وقت لندن جارہے ہیں جب مودی بھی وہاں پہنچ رہے ہیں، احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگی ہوئی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی