سپریم کورٹ :شریف خاندان کی اتفاق شوگر مل کی واپسی منتقلی کیخلاف اپیل خارج

سپریم کورٹ :شریف خاندان کی اتفاق شوگر مل کی واپسی منتقلی کیخلاف اپیل خارج
سپریم کورٹ :شریف خاندان کی اتفاق شوگر مل کی واپسی منتقلی کیخلاف اپیل خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق شوگر مل کی واپس منتقلی کیخلاف اپیل خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شریف خاندان کی اتفاق شوگرمل کی منتقلی کیخلاف اپیل کی سماعت کی ،عدالت نے اپیل سلمان اکرم راجاکے پیش نہ ہونے پرخارج کر دی

واضح رہے کہ شریف خاندان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کررکھی تھی،ہائیکورٹ نے شوگر ملیں واپس منتقل کرنے کاحکم دیاتھا۔

چیف جسٹس آف پاکستا ن ریمارکس نے ریمارکس دیئے کہ غلط بیانی پرتوہین عدالت کی کارروائی کرنی ہے یانہیں دیکھ لیتے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے کہاجاتارہاشوگرملیں نہیں پاور پلانٹ ہیں،لیکن اصل مقصد شوگرمل لگاناتھا۔

چیف جسٹس نے وقاص شوگر ملز کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب کیس کی تیاری کی ہے یانہیں؟،لگتا ہے تیاری نہیں کی بے چارگی سے کہہ رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے درخواست گزار کے وکیل اعتزاز احسن سے استفسار کیا کہ اعتزاز صاحب! کیس آگے کس تاریخ پر لے جائیں؟۔تاہم عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کردی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد