ایسے چینل کو بند ہوجانا چاہئے،چیف جسٹس نے عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ۔۔۔نجی ٹی وی مالک کے پاﺅں سے زمین نکال دی

ایسے چینل کو بند ہوجانا چاہئے،چیف جسٹس نے عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ۔۔۔نجی ...
ایسے چینل کو بند ہوجانا چاہئے،چیف جسٹس نے عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ۔۔۔نجی ٹی وی مالک کے پاﺅں سے زمین نکال دی

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کےخلاف توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے چینل 5 کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

چینل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پروگرام کے اینکراور پروڈویوسر کو نکال دیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نام ہے پروگرام ہے؟ جس پر چینل انتظامیہ نے بتایا کہ پروگرام کا نام نیوز ایٹ 8 ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چینل 5 کو شرم آنی چاہیے، ایسے چینل کو بند ہوجانا چاہیئے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ضیا شاہد صاحب ہمیں آکر اخلاقیات سے متعلق بتاتے رہے، خود ان کے چینل کا یہ حال ہے، ان کے پروگرام میں عدلیہ کو گالیاں دی گئیں، اس پروگرام میں جو گفتگو ہوئی وہ توہین عدالت ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا آپ نے پروگرام ائیر کرنے سے پہلے دیکھا نہیں تھا؟ آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رہے ہیں اس کا جواب دیں۔

چینل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ فیصل رضا عابدی کے خیالات تھے ہمارے نہیں، ہم آن ائیر معافی بھی چلا رہے ہیں۔

عدالت نے چینل 5 کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد