عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا کی تصویر بالآخر منظرعام پر آ گئی؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی تو ہمیشہ کی طرح یہ خبر بھی بریکنگ نیوز بن گئی اور کئی روز تک اس حوالے سے مختلف خبریں آنا کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لگتا ہے کہ آپ عمران خان کا انٹرویو کرتے بور ہو گئی تھیں اور۔۔۔“ ٹوئٹر صارف نے عمران خان کا انٹرویو کرنے والی روسی خاتون صحافی کو یہ بات کہی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بی بی! عمران خان شادی شدہ ہیں“
ایسے میں کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئیں اور بتایا یہ جانے لگا کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ہیں لیکن بعدازاں تمام تصاویر ہی جعلی ثابت ہوئیں اور معلوم ہوا کہ کچھ تصاویر بشریٰ مانیکا کی بہن کی ہیں جبکہ دیگر وائرل ہونے والی تصاویر بھی بشریٰ مانیکا کی ہرگز نہیں ہیں۔
بشریٰ مانیکا باپردہ خاتون ہیں اور اب تک کسی نے ان کی تصویر نہیں دیکھی اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے مداحوں میں یہ تجسس تاحال برقرار ہے اور اب سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہو گئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ بشریٰ مانیکا ہیں۔
یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف آراءسامنے آ رہی ہیں اور ہر کوئی اپنے اپنے تئیں تبصرے کرنے میں مصروف ہے۔
زاہد علی نے لکھا ”ایڈمن ہم آپ کی والدہ کی تصویر کا بھی انتظار کر رہے ہیں“
فائزہ کاشف نے لکھا ”صرف لائکس کیلئے ایک باپردہ خاتون کی تصویر لگا دی۔۔۔ اللہ نیک ہدایت دے ایڈمن کو۔۔۔“
زارا خان نے لکھا ”ہاں بھائی عمران کی ہم شکل۔۔۔ سہی ہے۔ دونوں ہم عمر ہیں اور دونوں شادی شدہ بھی تھے، یہ بہترین جوڑی ہے“
ناز فاطمہ نے لکھا” کسی کی ذاتی زندگی میں داخل اندازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے بالخصوص اس وقت جب ایک خاتون مکمل پردہ کرتی ہو“
نمرہ شہزاد نے لکھا ”ڈریکولا“
زرتاشیہ نے لکھا ”فرعون کی واپسی“
پٹھان خان نے لکھا ”جعلی ہے“
سلمان خان نے لکھا ”یار یہ تو بغیر میک اپ کے مریم نواز لگ رہی ہے“
شایئل شفقت نے لکھا ”دی ممی ریٹرنز“
ارم انور نے لکھا ”خوفناک۔۔۔ اور مجھے یقین ہے کہ یہ جعلی ہے“
الطاف حاکم نے لکھا ”یہ تو عمران بھائی جیسی ہی ہیں“