سپر یم کورٹ نے سی پیک سے متعلق درخواست خارج کر دی

سپر یم کورٹ نے سی پیک سے متعلق درخواست خارج کر دی
سپر یم کورٹ نے سی پیک سے متعلق درخواست خارج کر دی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سی پیک منصوبے سے متعلق درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت  کی تو درخواست گزار نے بتایا کہ وقفہ سے پہلے سمجھ نہیں سکا کونسا کیس لگا ہے،میں نے ایل این جی ٹرمینل منصوبے کی تکمیل کی بات کی تھی،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سی پیک سے آپکا کیا تعلق ہے؟،درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

چیف جسٹس نے کہا اب سی پیک کو بھی آپ نے یا ہم نے ہی دیکھنا ہے، جس پر بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ سر آپ نے نمبر لگایا ہے تو کیس کو سن بھی لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ہمارا استحقاق ہے کہ کیس سننا ہے یا نہیں، کچھ کام حکومت کے لیے بھی رہنے دیں،بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہ میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کہ منصوبہ مکمل ہو چکا، مزید کیس چلانے کی ضرورت نہیں، بیرسٹر ظفر اللہ نے ایل این جی ٹرمینل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد