اغواہونے والا اڑھائی سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

اغواہونے والا اڑھائی سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
اغواہونے والا اڑھائی سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) قصور میں گزشتہ روز پراسرار طور پر اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی نعش برآمد۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق نولکھا ٹاﺅن ہلہ روڈ پتوکی سے دو روز قبل نور الحسن کا بھتیجا پراسرار طور پر غائب ہو گیا جس کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی کی گئی۔تاہم بچہ تو نہ ملا اسکی نعش آج ہلہ روڈ سے ملی۔ ورثاءکے مطابق معصوم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ورثاءنے پولیس کو مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دے دی ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا ہے، اغوا کا مقدمہ پہلے سے درج ہے جیسے ہی تحقیقاتی رپورٹ آئے گی زیادتی کی دفعات کااندراج بھی کر لیا جائے گا جبکہ اخبار کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق بچے کی شلوار اتری ہوئی تھی اور زیادتی کے واضح نشانات موجود تھے۔