نواز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی وزراءاور ایم این اے حاضری لگوا کر واپس چلے جاتے ہیں

نواز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی وزراءاور ایم این اے حاضری لگوا کر واپس چلے ...
نواز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی وزراءاور ایم این اے حاضری لگوا کر واپس چلے جاتے ہیں

  

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی وزراءاور ایم این اے حاضری لگوا کر واپس چلے جاتے ہیں‘ اکثریت ایم این اے اس تاڑ میں رہتے ہیں کہ میاں نواز شریف ان سے مصافحہ کرلیں یا ان کی نظر ان پر پڑے تو وہ وہاں سے رفوچکر ہوجائیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

احتساب عدالت مین میاں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر اگر ان کی نظر ان ممبران اسمبلی اور وزراءپر نہ پڑے تو وہ ان کی واپسی تک احتساب عدالت کے باہر ہاتھ بندھے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ خوشامدی یہاں بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ دانیال عزیز خوشامد کرنے والوں میں سرفہرست ہوتے ہیں ہر جرح کے بعد دانیال عزیز میاں نواز شریف کو یہ جملہ ضرور کہتے ہیں کہ میاں صاحب ”جرح اج دی زبردست ہوئی اے“ اور ثابت ہوگیا ہے کہ جھوٹا کیس ہے۔ جس پر میاں نواز شریف مسکرادیتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد