انٹرپول کی مدد سے 7 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار،لاہور منتقل

انٹرپول کی مدد سے 7 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار،لاہور منتقل
انٹرپول کی مدد سے 7 خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار،لاہور منتقل

  

لاہور (ویب ڈیسک) انٹرپول کی مدد سے 7 خطرناک ملزمان دبئی سے گرفتار، پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور منتقل، گرفتار ملزمان دہشتگردی، قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری ہونے کے بعد دبئی فرار ہونے والے اشتہاری ملزمان کی حوالگی کے لئے دبئی انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے دبئی پولیس نے لاہور پولیس سمیت رحیم یار خان اور گجرات کے انتہائی خطرناک 7 ملزمان کو پکڑ کر فلائٹ نمبر پی کے 204کے ذریعے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں فیاض انور ولد محمد انور اور سیف اللہ ولد غلام مصطفی تھانہ ہنجروال پولیس کو 14 جنوری کو قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج ہونے والی ایف آئی آر نمبر 12/16 میں، محمد ماجد بٹ ولد صادق بٹ 14 اگست 2006ءکو تھانہ کوٹ لکھپت میں قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمہ نمبر 755/06میں، طارق جاوید ولد محمد یعقوب 24 جولائی 2015ءکو تھانہ برہنس پورہ میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمہ نمبر 749/15 میں، حافظ نعمان حفیظ ولد عبدالحفیظ 26 نومبر 2016ءکو تھانہ باغبانپورہ میں درج ہونے والے مقدمہ نمبر 1951/16 میں، امانت علی ولد ولایت محمد 28اکتوبر 2010ءکو گجراتکے تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمہ نمبر 280/10میں جبکہ احمد حسین خان ولد غلام حسین خان 18 دسمبر 2013ءمیں رحیم یار خان کے تھانہ سٹی ڈویژن میں قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمہ نمبر 832/13میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور