مغوی نوجوان کی رہائی کیلئے 15کروڑ تاوان،ملزمان کی افغانستان سے فون کالز

مغوی نوجوان کی رہائی کیلئے 15کروڑ تاوان،ملزمان کی افغانستان سے فون کالز
مغوی نوجوان کی رہائی کیلئے 15کروڑ تاوان،ملزمان کی افغانستان سے فون کالز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) گلستان جوہر سے ڈھائی ماہ قبل اغوا کئے گئے نجی کمپنی کے ملازم کی رہائی کیلئے 15کروڑ روپے تاوان مانگنے والے ملزمان افغانستان سے فون کالز کر رہے ہیں، چیختے چلاتے مغوی کی انگلی کاٹنے کی وڈیو بھیج کر ملزمان نے خاندان کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ جنگ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اغوا کی اس واردات کو”بین الاقوامی معاملہ“ قرار دے کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور مغوی کا خاندان”دعاﺅں“ کے ذریعے راحیل کی رہائی کا منتظر ہے۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 میں ڈیسنٹ آرکیڈ کے رہائشی محمد راحیل عالم کو رواں سال 6فروری کو ان کے گھر کے قریب سے اغوا کرلیا گیا تھا، گلستان جوہر بلاک 6اور 7کی درمیانی سڑک پر گھر کے قریب لاوارث اور اسٹارٹ حالت میں کھڑی ملنے والی مغوی کی کار پولیس نے برآمد کرکے خاندان کا سراغ لگایا اور اہل خانہ کو اطلاع دیکر کار اور مغوی کی شناخت کرائی،اگلے روز 7 فروری کی رات پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف راحیل کے اغواءکا مقدمہ نمبر 80/18 درج کرلیا۔ مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان راحیل کی رہائی کیلئے اس کے خاندان سے 15 کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں اور تاوان کی طلبی کیلئے فون کالز افغانستان کے نمبروں سے کی جارہی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی پی ای سی ایچ ایس کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرکے گھر چلاتا ہے جبکہ والد نور عالم ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق اس قدر خطیر رقم تاوان میں دینے کی ان کے پاس طاقت نہیں۔

دوسری طرف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے افغانستان سے فون کالز آنے کے معاملے کو جواز بناکر مقدمے کی تفتیش کو پس پشت ڈال دیا، اغواءکو ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کیس میں ذرا برابر بھی پیش رفت نہیں کی گئی۔ اہلخانہ نے پولیس حکام اور دیگر متعلقہ اداروں سے مغوی کی رہائی کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔