سلمان اکرم راجہ کے پیش ہوتے ہی سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو بڑی خوشخبری دیدی

سلمان اکرم راجہ کے پیش ہوتے ہی سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو بڑی خوشخبری دیدی
سلمان اکرم راجہ کے پیش ہوتے ہی سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو بڑی خوشخبری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اتفاق شوگرمل کی واپس منتقلی کیخلاف شریف خاندان کی درخواست بحال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے اتفاق شوگر مل کی واپس منتقلی کیخلاف شریف خاندان کی درخواست کی سماعت کی، کیس میں شریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم راجہ تاخیر سے عدالت میں پیش ہوئے اور اتفاق شوگرمل کی درخواست بحال کرنے کی استدعاکی۔انہوں نے کہا کہ صبح دیرہوجانے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکا،عدالت سے استدعا ہے کہ مل کی دوبارہ منتقلی کیخلاف درخواست بحال کی جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ہم نے تحریری حکم نامے پرابھی تک دستخط نہیں کئے۔

عدالت نے درخواست خارج کرنے کاآرڈرواپس لیتے ہوئے درخواست بحال کردی۔

چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں تاخیرسے پیش نہ ہواکریں،اس پر شریف خاندان کے وکیل نے کہاکہ مجھے معلوم ہے، کوئی رعایت مانگ بھی نہیں رہا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد