بہت صبر کر لیا،ایک ہفتے میں یہ کام نہ ہواتوہم۔۔۔فوادچودھری نے ایسی دھمکی دے دی کہ نوازشریف اور مریم نواز بھی دنگ رہ جائیں گے

بہت صبر کر لیا،ایک ہفتے میں یہ کام نہ ہواتوہم۔۔۔فوادچودھری نے ایسی دھمکی دے ...
بہت صبر کر لیا،ایک ہفتے میں یہ کام نہ ہواتوہم۔۔۔فوادچودھری نے ایسی دھمکی دے دی کہ نوازشریف اور مریم نواز بھی دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں علم تھاکہ عدالتی کارروائی نشرکرنے کامطالبہ محض سیاسی حربہ ہے،ان کا کہناتھا کہ ایک ہفتے میں مریم اوران کے والد نے درخواست نہ دی توعدالت سے استدعاکریں گے کہ مریم نوازاوران کے والدعدالتی کارروائی نشرکرنے کامطالبہ کرتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ احتساب عدالت کی کارروائی کی براہ راست نشریات کیلئے پی ٹی آئی نے درخواست تیارکرلی۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا کہناتھا کہ باپ بیٹی کبھی نہیں چاہتے کہ سچ قوم کے سامنے آئے،ان کا کہناتھا کہ یہ جانتے ہیں عدالتی کارروائی سامنے آئی تومزیدجھوٹ بولناناممکن ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد