سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس،عدالت کا عدم پیشی پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو گرفتار کرنے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس،عدالت کا عدم پیشی پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو گرفتار ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس،عدالت کا عدم پیشی پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو گرفتار کرنے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور وارنٹ گرفتاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت کی ،ڈی آئی جی رانا عبدالجبار طلبی کے باوجودعدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کی گرفتاری کا حکم دے دیا اوروارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو اشتہاری قراردے رکھا ہے، گزشتہ ہفتے چیف جسٹس ثاقب نثار نےمتاثرین سانحہ ماڈل ٹائون کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر ازخودنوٹس لیا تھا اورانسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو تمام مقدمات چھوڑ کر سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کرنے کا حکم دیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور