آرمی چیف سے ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی ...
آرمی چیف سے ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ازبکستان کے حکومتی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،ازبک سیکرٹری سیکیورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل مخمودوف وکٹروفدکی قیادت کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،وفد نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف مخلصانہ کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک وفد کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دیں،ازبک وفد نے پاک فوج کی قربانیوں کوبھی سراہا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی