پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انسداد دہشت گردی میںپی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی گئی ۔پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی عالت میں پیش ہوئے ۔درخواست ضمانت میں لکھا گیا کہ مقدمے بے بنیاد ہیں ،ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عبوری ضمانت منظورکر لی۔
دونوں کو عدالت کی جانب سے ایک ،ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے پولیس کو نوٹس بھیج دیا جس میں پرویز خٹک کی دوبار ضمانت میں توسیع 23اپیل کو ہوگی جبکہ شوکت یوسفزئی کی سماعت 25اپریل کو کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی اور اداروں کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے چاہے شریف خاندان کی طرف سے کیوں نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی وی پر حملہ ہو ا میں کے پی ہاﺅس میں سوایا ہوا تھا ،تحریک انصاف کا کوئی بند ہ اس حملے میں ملوس نہیں تھا۔راستے بلاک کرنا پاکستان کے کسی آئین میں نہیں ہے ،اس حوالے سے میں نے حکومت کے خلاف کیس دائر کیا ہوا ہے،جس کا سامنا حکومت کو کرنا پڑے گا۔
پرویز خٹک نے بیرونی قرضوں کے سوال پر جواب دیتے کہا کہ کے پی حکومت نے جو قرضے جس پراجیکٹ کے لیے وصول کیے ہیں انہیں سے کما کر جلد واپس کر دے گی ۔ڈیڈ انویسٹمنٹ نہیں صوبے کو فائدہ پہنچے گا ،سبسڈی نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میٹرو کا منصوبہ ایک سال تین مہینے میں مکمل ہوا،پنڈی میں میٹرو بھی ایک سال سے زیادہ وقت مین بنی۔کے پی میں یہ 6یا 8مہینے میں مکمل ہو جائے گی ،یہ دنیا کا سب سے تیز ترین پراجیکٹ ہو گا۔