خواجہ صاحب ٹی وی پر للکارتے ہیں،نیب کو بھی ثبوت پیش کریں،ڈی جی نیب

خواجہ صاحب ٹی وی پر للکارتے ہیں،نیب کو بھی ثبوت پیش کریں،ڈی جی نیب
خواجہ صاحب ٹی وی پر للکارتے ہیں،نیب کو بھی ثبوت پیش کریں،ڈی جی نیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے سعدرفیق کے اراضی لین دین میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں،آئندہ چند روزکے دوران انکوائری میں بڑی پیشرفت متوقع ہے۔

ڈی جی نیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرللکارتے ہیں،نیب کوبھی ثبوت پیش کریں،ان کا کہناتھا کہ جب کرپشن نہیں کی توڈرناکیسا؟۔

ڈی جی نیب سلیم شہزادکا کہناتھا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ براہ راست پیراگون کے معاملات میں ملوث رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اراضی احدچیمہ خریدتاہے اورادائیگی پیراگون کرتاہے،یہ کیااتفاق ہے؟۔

سلیم شہزاد نے کہا کہ پیراگون نے ایک نام نہادایمانداربیوروکریٹ کوکیوں فائدے پہنچائے؟۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور