”اگر چیف سلیکٹر ہوتا تو میں بھی فواد عالم کو منتخب نہ کرتا کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے فواد عالم کا ”کیس“ لڑنے والے مداحوں کو بھرپور جواب دیدیا، ایسی وجوہات بتا دیں کہ ہر کوئی چپ کر جائے گا

”اگر چیف سلیکٹر ہوتا تو میں بھی فواد عالم کو منتخب نہ کرتا کیونکہ۔۔۔“ رمیز ...
”اگر چیف سلیکٹر ہوتا تو میں بھی فواد عالم کو منتخب نہ کرتا کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے فواد عالم کا ”کیس“ لڑنے والے مداحوں کو بھرپور جواب دیدیا، ایسی وجوہات بتا دیں کہ ہر کوئی چپ کر جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے فواد عالم کو منتخب نہ کرنے پر احتجاج تو کیا ہی جا رہا تھا لیکن اب انضمام الحق پر بھی تنقید شروع کر دی گئی ہے اور انہوں نے جان بوجھ کر فواد عالم کی جگہ اپنے بھانجے امام الحق کو منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لگتا ہے کہ آپ عمران خان کا انٹرویو کرتے بور ہو گئی تھیں اور۔۔۔“ ٹوئٹر صارف نے عمران خان کا انٹرویو کرنے والی روسی خاتون صحافی کو یہ بات کہی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بی بی! عمران خان شادی شدہ ہیں“ 
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ بھی اس حوالے سے میدان میں آ گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر وہ خود چیف سلیکٹر ہوتے تو بھی فواد عالم کو منتخب نہ کرتے اور ساتھ ہی اس کی ایسی وجہ بھی بتا دی ہے کہ تنقید کرنے والا ہر شخص چپ ہو جائے گا اور فواد عالم بھی خاموشی سے اپنی باری کا انتظار کریں گے۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے فواد عالم کے تمام مداحوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر میں چیف سلیکٹر ہوتا تو میں بھی دورہ انگلینڈ کیلئے فواد عالم کا انتخاب نہ کرتا کیونکہ ان کی تکنیک کمزور ہے اور دوسرا یہ کہ وہ حالیہ دنوں میں ہونے والی کرکٹ میں نظر نہیں آئے۔ آج کل 22 سے 23 سال کا کوئی کھلاڑی پی ایس ایل میں سکور کرتا ہے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی اپنے رنگ دکھاتا ہے تو سلیکشن کمیٹی کی اس پر زیادہ نظر ٹھہرتی ہے۔
دوسری بات یہ کہ بہت سے لوگوں کی باری دیر سے آتی ہے اور انہیں بہت عرصے تک فرسٹ کلاس میں رگڑا کھانا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر مصباح الحق، شفیق احمد، آغا زاہد، منصور اختر، مائیک ہسی، سائمن کیٹیچ، یہ وہ سب کھلاڑی ہیں جنہوں نے طویل عرصہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور پھر نیشنل ٹیم کا حصہ بنے۔ اس لئے یہ تاثر غلط ہے کہ انضمام نے جان بوجھ کر انہیں باہر کیا ہے اور اپنے بھانجے کو منتخب کر لیا ہے۔
انضمام الحق ایسے بندے ہیں اور نہ ہی وہ تھکے ہوئے چیف سلیکٹر ہیں جبکہ ایک ایسی بیٹنگ لائن جو مشکلات کا شکار ہو اور اس دورے پر آپ اسے دباﺅ میں بھی دیکھیں گے، تو انضمام الحق فواد عالم جیسے اثاثے کو کیوں منتخب نہیں کریں گے؟ انضمام الحق کا ایسا تجربہ ہے کہ جوئی بھی کھلاڑی 2 گیندیں بھی نیٹ میں کھیل لے تو انہیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ لمبی ریس کا گھوڑا ہے یا نہیں۔