وہ دعا جس کے سامنے دل بولنے لگ جاتے ہیں

وہ دعا جس کے سامنے دل بولنے لگ جاتے ہیں
وہ دعا جس کے سامنے دل بولنے لگ جاتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا جہاں کے سارے علوم اللہ کی ذات سے جڑے ہیں ۔جو پردہ غیب میں ہے وہ اللہ ہی جانتا ہے ۔جو ظاہرمیں ہے انسان اسکو برداشت اور کھنگال نہیں پاتا ،اگر اس پر عالم غیب ظاہر کردیا جائے تواس میں اتنی سکت نہیں کہ اسکو جان سکے،اللہ کی حکمتیں اس کی ناقص عقل جاننے کی تاب نہیں رکھتی ،اگر اللہ چاہے تو اپنے محبوب بندوں پر بہت کچھ عیاں کردیتا ہے۔یہ محبوب وہی لوگ ہیں جو اخلاص کا نمونہ ہوتے اور اللہ کو ہی اپنا والی اور ولی جانتے ہیں۔ان پر اللہ کے اذن سے پردہ غیب سے بہت کچھ ظاہر ہوتا ہے۔وہ عبادات اور اذکار میں مصروف ہوتے ہیں اور اس قدر مجاہدہ کرتے ہیں کہ ان کی زبان حق ہوجاتی ہے۔
اگر کسی مسلمان کو اللہ سے مانگنا آجائے اور ایسی دعا ئیں پڑھا کرے،ان کو بطور وظیفہ ادا کرے تو کوئی شک نہیں کہ وہ اپنے اخلاص کی قیمت پر اللہ کے منظور نطر بن جائے گا۔ایسے لوگ جو مستجاب الدعوات بننا چاہتے اوردلوں کے حال سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں وہ یہ دعا کیا کریں۔یہ دعا انسان کو برے اور بدنیت لوگوں سے بچاتی ہے۔ایسے بندے میں کشف پیدا ہوجاتا ہے اور وہ چوری چکاری کرنے والوں کو قبل از وقت بھانپ لیتا ہے۔آنے والے حادثات اور مسرتوں کو بھانپ لیتا ہے ۔جس کے سبب کوئی بھی پیش آئیندہ واقعات کا خیر مقدم کرلیتا ہے۔جن لوگوں کی دعائیں قبول نہیں ہوپاتیں وہ اس دعا کے وسیلہ سے مانگا کریں ۔روزانہ ایک تسبیح کرنا مسنون ہے۔
لا الہ الا اللہ سبحان العالم الغیب
۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -