محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہو گیا، نتیجے کا کیا بنا؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی

محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہو گیا، نتیجے کا کیا بنا؟ پاکستانیوں کیلئے ...
محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہو گیا، نتیجے کا کیا بنا؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ دیدیا ہے جس کا نتیجہ 14 روز بعد جاری کیا جائے گا۔ محمد حفیظ نے آئی سی سی کی نامزد لفبرا یونیورسٹی میں گیندیں کرواکے ڈیٹا ریکارڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لگتا ہے کہ آپ عمران خان کا انٹرویو کرتے بور ہو گئی تھیں اور۔۔۔“ ٹوئٹر صارف نے عمران خان کا انٹرویو کرنے والی روسی خاتون صحافی کو یہ بات کہی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بی بی! عمران خان شادی شدہ ہیں“ 

واضح رہے کہ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن پہلی بار 2005ءمیں رپورٹ ہوا اور پھر نومبر 2014ءمیں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دوسری بار رپورٹ ہوئے۔ اپریل 2015میں کلیئرنس کے 2 ماہ بعد ہی گال ٹیسٹ میں دوبارہ ایکشن کی رپورٹ ہو گئی جس پر انہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

پابندی کے خاتمے کے بعد وہ دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہوئے تو گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران پھر ان کا باﺅلنگ ایکشن رپورٹ ہو گیا۔ محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران کئی گیندیں کرائیں جن کا کیمروں میں ڈیٹا مرتب کرلیا گیا۔

محمد حفیظ بدھ کو انگلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوں گے جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ 14 روز بعد سامنے آئے گا اور آئی سی سی ان کے باﺅلنگ ایکشن کے کلیئر ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

مزید : کھیل