”میں اپنی بیوی کے ساتھ رات کے اندھیرے میں رکشہ میں گاوں جارہا تھا کہ ..“ خواب میں اغوا ہونے والے جوڑے کے لئے ایسی ہولناک تعبیر کہ وہ فوری اللہ توبہ شروع کردیں گے

”میں اپنی بیوی کے ساتھ رات کے اندھیرے میں رکشہ میں گاوں جارہا تھا کہ ..“ خواب ...
”میں اپنی بیوی کے ساتھ رات کے اندھیرے میں رکشہ میں گاوں جارہا تھا کہ ..“ خواب میں اغوا ہونے والے جوڑے کے لئے ایسی ہولناک تعبیر کہ وہ فوری اللہ توبہ شروع کردیں گے

  

لاہور(نظام الدولہ ) چند دن پہلے میری بیوی نے خواب دیکھا ہے کہ وہ اور میں رات کے اندھیرے میں رکشے پر بیٹھے ہیں اور اپنے آبائی گاوں جا رہے ہیں۔ ہم پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہیں ۔وہ ہمیں بار بار شیشے سے دیکھتا ہے اور پھر اچانک کسی انجان راستے پر لے جاتا ہے۔ مجھے اور میری بیوی کو ایک کمرے میں بند کر دیتا ہے صبح کے قریب کا وقت ہوتا ہے، وہ مجھے باندھ دیتا ہے اور میری بیوی کو لے جاتا ہے اور کہتا ہے کہ بڑے پیسے ملےں گے۔ پھر وہ اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ اسے تیار کرو میں بہت شور مچاتا ہوں اور وہ میری بیوی کو پکڑ کر لے جا رہا ہوتا ہے کہ اچانک پتا نہیں کہاں سے اتنی پولیس کی گاڑیاں آ جاتی ہیں اور ہمیں بازیاب کرالیتی ہے( جاذب نواز)

تعبیر۔اس خواب کا آپکے کاروبار اور گھریلو زندگی سے تعلق جڑا ہوا ہے۔ کسی گمراہی میں پڑنے خدشہ ہے جس سے آخر بچ نکلیں گے لیکن شدید کوفت اٹھائیں گے۔ناقص مشورہ گلے پڑ جائے گا۔یہ کام کوئی حاسد کرے گا جو آپ پر خفیہ نگاہ رکھے ہوئے ہے اور آپ سے باخبر ہے۔آپ دوسروں کے مشورہ پر فوری عمل کرلیتے ہیں اور اسکے نتائج پر غور نہیں کرتے۔تاہم اللہ کی مدد آپ کے ساتھ ہوتی ہے ۔

کاروبار میں ترقی کے لئے آپ کو عنقریب ایسی جانب سے مشورہ ملے گا جس پر عمل کرنے سے پہلے آپ کو خوب غور کرنا ہوگا ۔ اس خواب سے اس بات کا بھی اشارہ ملتا ہے کہ کسی گمراہ کن راستے پر چلیں گے ۔اسکا انجام ہولناک ہوسکتا ہے۔آپ کو اصلاح کا موقع دیا گیا ہے کہ اپنے معاملات درست کرلیں۔

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں