بچی کی لاش پر سیاست کی کوشش کی گئی ،مظاہرین کے خلاف ایکشن لیاجائےگا:وزیر داخلہ سندھ

بچی کی لاش پر سیاست کی کوشش کی گئی ،مظاہرین کے خلاف ایکشن لیاجائےگا:وزیر ...
بچی کی لاش پر سیاست کی کوشش کی گئی ،مظاہرین کے خلاف ایکشن لیاجائےگا:وزیر داخلہ سندھ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرین نے بچی کی لاش پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے ،مظاہرین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

وزیرداخلہ سندھ کا میڈیاسے گفتگوکے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں زیا دتی کے بعد قتل ہونے والی رابعہ کے دادانے بتایا کہ ایف آئی آر انھوں نے کٹوائی ۔ایف آئی آر کٹ جانے کے بعد احتجاج کا جواز نہیں تھا۔بچی کے قتل کیس میں دو ملزم گرفتار ہیں

ایک نامعلوم کا نام بچی کے اہل خانہ نے ابھی تک نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ والد نے بتایا کہ بچی کی میت دھوپ کی وجہ سے خراب ہو رہی تھی ۔مظاہرین کوخیال نہیں آیاکہ میت کودھوپ سے محفوظ رکھنے کیلیے کچھ کیاجائے۔

سہیل انور نے کہا کہ مظاہرے میں جاں بحق شخص کی ایف آئی آر کٹ چکی ہے۔ڈی آئی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔فائرنگ میں پولیس ملوث ہو گی تو کاراوئی کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کیجانب سے بچی کی لاش پر سیاست کی کوشش کی گئی ۔ہسپتال میں لائی گئی لاش پر بھی ہسپتال میں تماشہ کیا گیا۔مظاہرہ کرنےوالوں کے خلاف ایکشن لیاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی عمرنے حلیم عادل سے بات بھی کی تھی۔سیال ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ میرا رشتے دار ہو،میرے بھائی کی تصویر وائرل کی گئی۔

مزید : قومی