”میں کنوارہ پن بیچنا چاہتی ہوں اور مجھے اب تک۔۔۔“ پرتگال کی حسینہ نے کنوارہ پن بیچنے کا اعلان کیا تو اسے کتنے لاکھ ڈالرز کی پیشکش ملی اور وہ کتنی رقم لینا چاہتی ہے؟ تفصیلات نے ہر کسی کا سر شرم سے جھکا دیا

”میں کنوارہ پن بیچنا چاہتی ہوں اور مجھے اب تک۔۔۔“ پرتگال کی حسینہ نے کنوارہ ...
”میں کنوارہ پن بیچنا چاہتی ہوں اور مجھے اب تک۔۔۔“ پرتگال کی حسینہ نے کنوارہ پن بیچنے کا اعلان کیا تو اسے کتنے لاکھ ڈالرز کی پیشکش ملی اور وہ کتنی رقم لینا چاہتی ہے؟ تفصیلات نے ہر کسی کا سر شرم سے جھکا دیا

  

لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سننے میں یہ شائد عجیب لگے لیکن پرتگال کی ایک ماڈل نے کنوارہ پن بیچنے کیلئے آن لائن بولی کا عمل شروع کر دیا ہے اور یہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے کہ 21 سالہ اس ماڈل کو اب تک 4 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہو چکی ہے مگر ماڈل اس سے بھی زیادہ کی خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لگتا ہے کہ آپ عمران خان کا انٹرویو کرتے بور ہو گئی تھیں اور۔۔۔“ ٹوئٹر صارف نے عمران خان کا انٹرویو کرنے والی روسی خاتون صحافی کو یہ بات کہی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بی بی! عمران خان شادی شدہ ہیں“ 

خوبرو حسینہ کا کہنا ہے کہ وہ پیرس کی ایک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور انتظار کر رہی ہے کہ اسے ملنے والی پیشکش 18 لاکھ ڈالرز تک پہنچ جائے۔ ماڈل حسینہ کا کہنا ہے کہ اس کے گھر والے بہت سخت ہیں اس لئے وہ اپنی شناخت کو چھپا کر رکھنا چاہتی ہے تاکہ انہیں علم نہ ہو سکے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس نے اپنی کوئی تصویر بھی شیئر نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات میں ماڈل حسینہ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہے اسے ملنے والی پیشکش ابھی بہت کم ہے اور امید کرتی ہوں کہ اس میں اضافہ ہو گا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ایک روائتی خاندان سے تعلق رکھتی ہے جو بہت سخت ہے حتیٰ کہ لڑکیوں کو لڑکوں سے دوستی کی اجازت بھی نہیں ملتی۔

ماڈل حسینہ کے مطابق اسے اب تک بہت سی آفرز ملی ہیں لیکن وہ ان میں مزید اضافے کے انتظار میں ہے کیونکہ اسے ملنے والی رقم میں سے کچھ حصہ اس کام میں مدد کرنے والی ایجنسی کو بھی ملنا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی