سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے نیافل بنچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے نیافل بنچ تشکیل
سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے نیافل بنچ تشکیل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے نیافل بنچ تشکیل دے دیا گیا،نیابنچ سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل دیاگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر متاثرین سراپا احتجاج تھے جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو تمام مقدمات چھوڑ کر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی ہدایت کی تھی اور لاہورہائیکورٹ کو زیرالتوا درخواستوں پر 2 ہفتے میں فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ،جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ درخواستوں پرسماعت کرےگا،دیگر ججز میں جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس سرداراحمدنعیم شامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور