نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا،جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلاجاﺅں گا،چیئرمین نیب

نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا،جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ ...
نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا،جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر چلاجاﺅں گا،چیئرمین نیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا،جب کوئی ڈوری ہلی توبیگ اٹھا کرچلاجاؤں گا۔

چیئرمین نیب نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بریفنگ دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کررہا، اگرکسی نے کرپشن کی ہے تووہ الیکشن سے پہلے یا بعد میں خوابدہ ہے،پی اے سی نے نیب کے کام پراعتماد کا اظہارکیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کی بات اب حجم سے آگے نکل گئی ہے،کچھ لوگوں کیخلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے اور مزیدبھی ہونگی۔

جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں،ان کا کہناتھا کہ جب شیشے کے گھرمیں ہوں توپھرپتھرتوآئیں گے۔

سابق وزیراعظم کی لندن روانگی سے متعلق چیئرمین نیب نے کہاکہ نواز شریف کو روکنا میرا کام نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد