”نواز شریف اس آرمی چیف کا فون ٹیپ کرواتے تھے اور۔۔۔“ شیخ رشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، کس آرمی چیف کا فون ٹیپ کروایا گیا اور جب انہیں پتہ چلا تو نواز شریف کو کیا وارننگ بھجوائی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”نواز شریف اس آرمی چیف کا فون ٹیپ کرواتے تھے اور۔۔۔“ شیخ رشید نے تہلکہ خیز ...
”نواز شریف اس آرمی چیف کا فون ٹیپ کرواتے تھے اور۔۔۔“ شیخ رشید نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، کس آرمی چیف کا فون ٹیپ کروایا گیا اور جب انہیں پتہ چلا تو نواز شریف کو کیا وارننگ بھجوائی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف سابق چیف آف آرمی سٹاف آصف جنجوعہ مرحوم کا فون ٹیپ کرتے تھے اور جب میں یہ بات نواز شریف سے کرنے کے بعد لال حویلی پہنچا تو ایک شخص آیا اور کہا کہ یہ 2 ٹیپیں ہیں، ذرا سن لیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لگتا ہے کہ آپ عمران خان کا انٹرویو کرتے بور ہو گئی تھیں اور۔۔۔“ ٹوئٹر صارف نے عمران خان کا انٹرویو کرنے والی روسی خاتون صحافی کو یہ بات کہی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بی بی! عمران خان شادی شدہ ہیں“ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں نواز شریف کے دو واقعات لکھے ہیں اور یہ اس زمانے کے ہیں جب آپ بھی کابینہ کا حصہ تھے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ نواز شریف چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے ٹیلی فون ٹیپ کروا تے تھے تو کیا یہ سچ ہے؟

شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں اس سے بھی بڑی بات کہتا ہوں۔ چوہدری شجاعت کی بات قابل احترام ہے لیکن میں ان سے بھی بڑی بات کہتا ہوں۔ میں ائیرپورٹ پر تھا کہ اس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف آصف نواز جنجوعہ مرحوم نے مجھے بلایا اور کہا کہ نواز شریف کو بتا دو، بلا میرے ٹیلی فون ٹیپ کرتا ہے۔

امتیاز بلا ایک بریگیڈئیر تھا اور میں اس وقت وزیر تھا۔ یہ بات سننے کے بعد میں نواز شریف کے پاس گیا تو آگے ایک مختار صاحب بھی کھڑے تھے جو بعد میں سفیر بھی تعینات ہوئے جبکہ ذکی صاحب بھی موجود تھے۔ میں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سمجھاﺅ کہ باز آ جائے ورنہ برا ہو گا، انہوں نے بالکل اسی طرح کہا تھا۔

نواز شریف نے ادھر ادھر دیکھا تو ذکی صاحب نے کہا کہ ایک دو بندوں کی ٹیم بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جانیں آپ کا کام جانے اور کوئی دلچسپی نہیں لی، پہلے دن سے فوج کو ٹیپ کرنے کی کمزوری ہے نواز شریف میں۔

یہ بات کرنے کے بعد ابھی میں لال حویلی پہنچا تو ایک داڑھی والے صاحب آئے جنہوں نے رومال لپیٹا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ آصف جنجوعہ کو چھوڑو، آپ وفاقی وزیر ہیں ناں، یہ اپنی ٹیپیں سن لیں، اس نے موٹر سائیکل کو کک ماری اور کہا کہ یہ دونوں ٹیپیں آپ کی ہیں، سن لیجئے گا آرام سے۔۔۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور