عمران خان کا ووٹ بیچنے والوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج شام پریس کانفرنس میں ووٹ بیچنے والوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ووٹ فروخت کرنےوالوں کیخلاف فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ووٹ بیچنے والوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جامع تحقیقات کے بعد عمران خان کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج شام پریس کانفرنس مین ووٹ بیچنے والوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔