لاپتہ بچیوں کے کیس میں آئی جی پولیس کی طلبی ، کیوں نہ تفتیشی کوجیل بھیج دیں:عدالت

لاپتہ بچیوں کے کیس میں آئی جی پولیس کی طلبی ، کیوں نہ تفتیشی کوجیل بھیج ...
لاپتہ بچیوں کے کیس میں آئی جی پولیس کی طلبی ، کیوں نہ تفتیشی کوجیل بھیج دیں:عدالت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 بچیوں کے اغوا سے متعلق کیس میں آئی جی پولیس کو کل ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ پونے 2 سال سے بچیاں لاپتہ ہیں، پولیس کچھ نہیں کر سکی۔کیوں نہ تفتیشی افسر کو فارغ کر کے اڈیالہ جیل بھیج دوں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پونے 2 سال سے لاپتہ بچیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی نے بچیوں کو ایک ماہ میں بازیاب کروانے کا یقین دلایا تھا۔ آئی جی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ ایس پی صاحب آپ کی کتنی بیٹیاں ہیں، آپ کی ایک بھی بیٹی لاپتہ ہو تو آپ کا کیا حال ہوگا۔ معلوم نہیں کہ بچیاں زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے پولیس معاملے میں کچھ چھپا رہی ہے۔عدالت نے آئی جی پولیس کو کل ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کے شعبہ کرائم کے سربراہ کو بھی پیر کے روز طلب کرلیا گیا۔

مزید : قومی