کراچی:قومی ایئر لائن کے چیف لیگل افسر احمد رﺅف نے استعفیٰ دے دیا

کراچی:قومی ایئر لائن کے چیف لیگل افسر احمد رﺅف نے استعفیٰ دے دیا
کراچی:قومی ایئر لائن کے چیف لیگل افسر احمد رﺅف نے استعفیٰ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے چیف لیگل افسر احمد رﺅف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن میں خلاف ضابطہ بھرتی ہونے والے چیف لیگل افسر احمدرو¿ف نے استعفیٰ دے دیا ہے،احمدرو¿ف کوسی ای او نے 17 لاکھ روپے ماہوارپربھرتی کیاتھا،اس کے علاوہ بھی انہوں نے اوسی ایس کی مدمیں 16 لاکھ سے زائدوصول کئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق احمد رﺅف دفتر سے فائلیں لے کر جا رہے تھے، پی آئی اے سیکیورٹی نے دفترسے فائلیں لے جانے سے روک دیااوران کا دفتر بھی سیل کردیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ خلاف ضابطہ بھرتیوں کوسینئرسٹاف ایسوسی ایشن نے چیلنج کیاتھا،چیف لیگل افسرنے انکوائری اورکارروائی سے بچنے کیلئے استعفیٰ دیا۔