فواد عالم منتخب نہ ہونے پر قومی اکیڈمی کے کمرے میں روتے رہے ،اسی دوران سرفراز احمد نے وہاں پہنچ کر ایسا کام کردیا کہ فواد عالم اپنا دکھ ہی بھول گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اکیڈمی میں کرکٹر فواد عالم ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر رو پڑے ،سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑی کو روتے دیکھا تو خود بھی آبدیدہ ہو گئے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اتوار کی دوپہر لاہور میں جب چیف سلیکٹر نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تو قومی اکیڈمی کے ایک کمرے میں موجود ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فواد عالم کے کمرے میں داخل ہوئے انہوں نے فواد عالم کو روتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے فواد عالم کو گلے لگا کر دلاسا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فواد عالم کو پاکستان ٹیم میں جگہ ملنے کے امکانات روشن ہیں، کیمپ کے خاتمے پر انہیں یہ کہہ کر گھر رخصت کیا گیا کہ وہ دلبرداشتہ نہ ہوں۔