قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھانجی کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ وہ شدید پریشان ہو گئے، سوشل میڈیا پر ایسا اعلان کر دیا کہ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھانجی کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ وہ ...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھانجی کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ وہ شدید پریشان ہو گئے، سوشل میڈیا پر ایسا اعلان کر دیا کہ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور ایسے شخص کو تلاش کر رہے ہیں جو ان کی بھانجی کو اپنا جگر عطیہ کر سکے۔ سرفرار احمد کی بھانجی ’عائزہ‘ کو جگر کا عارضہ لاحق ہے جس کیلئے انہیں جگر کی سخت ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں کنوارہ پن بیچنا چاہتی ہوں اور مجھے اب تک۔۔۔“ پرتگال کی حسینہ نے کنوارہ پن بیچنے کا اعلان کیا تو اسے کتنے لاکھ ڈالرز کی پیشکش ملی اور وہ کتنی رقم لینا چاہتی ہے؟ تفصیلات نے ہر کسی کا سر شرم سے جھکا دیا 

سرفراز احمد نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں اپنے تمام مداحوں سے ذاتی مدد کی التجا ہے، ان کی بھانجی عائزہ جگر کے مرض میں مبتلا ہے جس کیلئے انہیں جگر عطیہ کرنے والے کسی شحض کی تلاش ہے۔

سرفراز نے لکھا ہے کہ وہ اپنی بھانجی کی طرف سے تمام لوگوں سے درخواست کر رہے ہیں جو اکیلی اپنی بیماری سے لڑ رہی ہے اور یہی ان کی طاقت ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان کی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہی ان کی بھانجی کی جان بچائی جا سکتی ہے۔سرفراز احمد نے مزید بتایا کہ ان کی بھانجی اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی سرجری سے گزر چکی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل /علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی