سعودی لڑکیاں سڑکوں پر آ گئیں اور ایسا کام کر دیا کہ سعودی مردوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، کبھی زندگی میں نہ دیکھا تھا کہ لڑکیاں پیدل۔۔۔

سعودی لڑکیاں سڑکوں پر آ گئیں اور ایسا کام کر دیا کہ سعودی مردوں کی آنکھیں ...
سعودی لڑکیاں سڑکوں پر آ گئیں اور ایسا کام کر دیا کہ سعودی مردوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، کبھی زندگی میں نہ دیکھا تھا کہ لڑکیاں پیدل۔۔۔

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں خواتین کا اکیلے باہر نکلنا عجیب و غریب سمجھا جاتا ہے لیکن ایسے میں سعودی لڑکیوں نے سڑکوں پر نکل کر ایسا کام کر دیا کہ سعودی مردوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں کنوارہ پن بیچنا چاہتی ہوں اور مجھے اب تک۔۔۔“ پرتگال کی حسینہ نے کنوارہ پن بیچنے کا اعلان کیا تو اسے کتنے لاکھ ڈالرز کی پیشکش ملی اور وہ کتنی رقم لینا چاہتی ہے؟ تفصیلات نے ہر کسی کا سر شرم سے جھکا دیا 

سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی لڑکیاں نقاب کئے بغیر ہی ’ٹریک سوٹ‘(سپورٹس عبایہ) کی طرح نظر آنے والے عبایہ پہن کر سڑکوں پر نکل آئیں اور جاگنگ کرتی رہیں۔ ایسا کرنے پر مقامی لوگوں کے کیا تاثرات ہیں؟ اس بارے تو معلوم نہیں ہو سکا البتہ دنیا بھر میں سعودی لڑکیوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

یہاں امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام میں خواتین کیلئے برقعہ پہننا لازمی نہیں ہے۔ سعودی حکام نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ سعودی خواتین گزشتہ سالوں کے برعکس اگلے سال ریاض میں ہونے والی میراتھن ریس میں بھی شریک ہو سکیں گی جبکہ اس سے پہلے صرف مرد ہی شریک ہوتے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا