الیکشن شیڈول سے قبل بھرتیوں پر پابندی حکومتی نظام کو روک دے گی:خورشید شاہ

الیکشن شیڈول سے قبل بھرتیوں پر پابندی حکومتی نظام کو روک دے گی:خورشید شاہ
الیکشن شیڈول سے قبل بھرتیوں پر پابندی حکومتی نظام کو روک دے گی:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل سرکاری اداروں میں بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندیاں نا مناسب ہیں، اس وقت پابندی لگی تو حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی شیڈول سے قبل پابندیوں کے معاملے پر کمیشن کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے مطابق کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی کی جاری ہدایات قابل ستائش مگر قبل از وقت ہے۔
خورشید شاہ نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل یہ پابندیاں نا مناسب ہیں، اس وقت پابندی لگی تو حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائے گا۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پابندیوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور حکومتی نظام درست طریقے سے چلانے کے لیے الیکشن شیڈول جاری ہونے تک پابندی نہ لگائی جائے۔
قبل ازیں خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنرز کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔خورشید شاہ نے کہا تھا کہ فوری طور پر سینئر لوگوں کو صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے، ورنہ شکوک و شبہات جنم لیں گے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل جو پابندیاں عائد کیں وہ غلط ہیں اور دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے۔

مزید :

قومی -